بھارتی فوجی مشقوں میں ٹینک نہر میں ڈوبنے سے ایک فوجی ہلاک

بھارت میں فوجی مشق کے دوران ٹینک نہر میں ڈوبنے سے ایک اہلکار ہلاک، متعدد حادثات نے فوج کی تربیتی صلاحیت پر سوال اٹھا دیے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

راجستھان: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت میں فوجی مشقوں کے دوران ایک بکتر بند ٹینک اندرا گاندھی نہر میں ڈوب گیا، جس کے نتیجے میں ایک فوجی اہلکار ہلاک اور دو شدید زخمی ہو گئے۔ یہ حادثہ اس وقت پیش آیا جب ٹینک نہر پار کرنے کی مشق کر رہا تھا۔

جون 2024 میں بھی لداخ میں اسی نوعیت کی مشق کے دوران ایک ٹینک دریا میں بہہ گیا تھا، جس میں پانچ فوجی اہلکار ہلاک ہوئے تھے۔

اکتوبر 2022 میں فائرنگ کی مشق کے دوران ایک ٹینک کی بیرل پھٹنے سے دو اہلکار ہلاک اور ایک زخمی ہوا تھا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ حادثات بھارتی فوج میں تربیتی معیار اور حفاظتی اقدامات میں مسائل کو ظاہر کرتے ہیں۔ دفاعی تجزیہ کاروں کے مطابق، اگر ایک ٹینک معمولی نہر عبور نہ کر سکے تو حقیقی جنگی حالات میں اس کی کارکردگی پر سوال اٹھنا فطری ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں