محسن نقوی کادورہ برطانوی فارن آفس، عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی حوالگی زیر غور

محسن نقوی لندن میں برطانوی فارن آفس کا دورہ کرتے ہوئے بھگوڑوں کی حوالگی پر تبادلہ خیال کریں گے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

لندن: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وزیر داخلہ محسن نقوی آج لندن میں برطانوی فارن آفس کا دورہ کر رہے ہیں۔ ان کے اس دورے میں عادل راجہ اور شہزاد اکبر کی پاکستان حوالگی پر غور ہوگا۔

محسن نقوی کی ایف ڈی سی او میں اہم ملاقاتیں متوقع ہیں جہاں وہ برطانوی حکام کو عادل راجہ اور شہزاد اکبر سے متعلق آگاہ کریں گے۔

اس کے علاوہ برطانیہ میں موجود متعدد مطلوب اشتہاریوں کے حوالے سے پاکستان کا نقطہ نظر بھی پیش کیا جائے گا۔

قبل ازیں  وزیرِ داخلہ محسن نقوی ایک ملاقات کے دوران دونوں دونوں افراد  کی حوالگی سے متعلق دستاویزات پاکستان میں برطانیہ کی ہائی کمشنر جین میریٹ کے حوالے کر چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں