مدینہ منورہ میں گرج چمک کے ساتھ بارش، سردی میں اضافہ

مدینہ منورہ میں موسلادھار بارش سے سردی بڑھ گئی، زائرین نے اللہ کا شکر ادا کیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

مدینہ منورہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) مدینہ منورہ اور گرد و نواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے سردی کی شدت میں اضافہ ہوا۔

مدینہ منورہ اور ملحقہ علاقوں میں اچانک کالی گھٹائیں چھا گئیں جس کے بعد بارش شروع ہوئی۔

بارش کے دوران مسجد نبویؐ میں گنبد خضریٰ پر روح پرور مناظر دیکھے گئے اور زائرین نے باران رحمت پر اللہ کا شکر ادا کیا۔

بارش کے بعد موسم خوشگوار ہوا اور سردی کی شدت میں اضافہ ہوگیا۔

دیگر متعلقہ خبریں