رانا احسان افضل نے کہا کہ سزا یافتہ قیدی کو سیاست کی اجازت نہیں دی جا سکتی اور بانی پی ٹی آئی مثبت سیاست کو ختم کر رہے ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) کوآرڈی نیٹر برائے وزیراعظم، رانا احسان افضل نے کہا ہے کہ ملک میں سزا یافتہ قیدی کو سیاست کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔ انہوں نے مزید کہا کہ بانی پی ٹی آئی ملک میں مثبت سیاست کو ختم کر رہے ہیں ۔ حکومت انہیں نفرت کے بیج بونے کی اجازت نہیں دے گے۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ بانی پی ٹی آئی نے اپنی پارٹی کے رہنماؤں کے لیے کوئی راستہ نہیں چھوڑا جبکہ وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا اس کام پر توجہ مرکوز کر رہے ہیں جو ان کا نہیں۔
انہوں نے واضح کیا کہ حکومت کسی سیاست کو ختم نہیں کرنا چاہتی، وزارت قانون اس وقت گورنر راج کے معاملے کا جائزہ لے رہی ہے۔
رانا احسان افضل نے کہا کہ نیشنل سیکیورٹی ورکشاپ میں شرکت کرنے والوں کو غدار کہنا ریڈ لائن عبور کرنے کے مترادف ہے۔














