بھارت نے دریائے چناب میں پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا، جس سے پاکستان کی گندم کی فصل کو نقصان پہنچنے کا خدشہ ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بھارت نے پاکستان کو اطلاع دیئے بغیر دریائے چناب میں اچانک پانی کا بڑا ریلا چھوڑ دیا ہے۔ یہ اقدام پاکستان میں گندم کی فصل کو نقصان پہنچانے کے لیے کیا گیا۔
موجودہ صورتحال کے مطابق دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ 58 ہزار 300 کیوسک پہنچ چکا ہے۔ بھارت نے اپنے ڈیم خالی کرکے دوبارہ بھرنے کی حکمت عملی اپنائی ہے، جس سے مستقبل میں دریائے چناب میں پانی کا بہاؤ صفر ہوسکتا ہے۔
آبی ماہرین کا کہنا ہے کہ یہ عمل بھارت کی جانب سے آبی دہشت گردی کے مترادف ہے، جس کا مقصد پاکستان کی زراعت کو نقصان پہنچانا ہے۔











