عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں اضافے کے باعث پاکستان میں بھی قیمتیں بڑھ رہی ہیں، جس سے مقامی صرافہ بازار متاثر ہو رہے ہیں۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے نتیجے میں پاکستان میں بھی سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 113 ڈالر اضافے کے بعد 4268 ڈالر ہوگئی۔ پاکستان میں فی تولہ سونے کی قیمت میں 11 ہزار 300 روپے جبکہ دس گرام سونے کی قیمت میں 9 ہزار 688 روپے کا اضافہ ہوا۔ قیمتوں میں اس اضافے کے باعث مقامی صرافہ بازاروں میں فی تولہ سونے کی قیمت 4 لاکھ 49 ہزار 236 روپے تک پہنچ گئی۔ دس گرام سونے کی قیمت 3 لاکھ 85 ہزار 147 روپے ہوگئی ہے۔ واضح رہے کہ گزشتہ روز بھی سونے کی قیمت میں 10 ہزار روپے کا اضافہ ہوا تھا۔














