امریکا نے پاسداران انقلاب سے منسلک اداروں پر پابندیاں ہٹائیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

امریکا نے پاسداران انقلاب سے منسلک اداروں پر عائد پابندیاں ہٹا دی ہیں، جس سے عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں نمایاں کمی دیکھنے میں آئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکا نے پاسداران انقلاب سے منسلک اداروں پر پابندیاں ہٹائیں، عالمی منڈی میں تیل کی قیمتوں میں کمی

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکا نے ایران کے پاسدارانِ انقلاب سے منسلک تین اداروں پر عائد پابندیاں ہٹا دی ہیں۔ امریکی وزارت خزانہ نے اس اقدام کی تصدیق کی ہے۔

امریکی وزارت خزانہ کے بیان میں کہا گیا کہ ان اداروں پر دہشت گردی کے انسداد سے متعلق پابندیاں عائد کی گئی تھیں۔ یہ پابندیاں پاسدارانِ انقلاب سے مبینہ تعلق کی بنیاد پر لگائی گئی تھیں۔

پابندیاں ہٹنے کی خبر کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں مزید کمی دیکھنے میں آئی۔ امریکی ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ خام تیل 75.06 ڈالر فی بیرل جبکہ برینٹ خام تیل 78.83 ڈالر فی بیرل تک گر گیا۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پابندیوں میں نرمی کی خبر نے عالمی توانائی منڈی میں رسد سے متعلق توقعات کو تقویت دی ہے۔ اس کے نتیجے میں خام تیل کی قیمتوں پر دباؤ بڑھا ہے۔

یاد رہے کہ امریکی پابندیاں ایران کے پاسدارانِ انقلاب پر اس کے مبینہ دہشت گردی سے تعلقات کی بنیاد پر عائد کی گئی تھیں۔

دیگر متعلقہ خبریں