ایران عمان مذاکرات میں اہم پیش رفت، آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی

ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز پر مذاکرات جاری ہیں، جبکہ امریکا کا ان پر کوئی اثر نہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایران عمان مذاکرات؛ آبنائے ہرمز فوری نہیں کھلے گی، امریکا کا کوئی عمل دخل نہیں

تہران: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایرانی سرکاری میڈیا نے واضح کیا ہے کہ ایران اور عمان کے درمیان آبنائے ہرمز میں جہاز رانی کے مستقبل کے انتظامات پر کوئی معاہدہ طے پاتا ہے تو اس کا یہ مطلب نہیں کہ یہ بحری گزرگاہ فوری طور پر کھلے گی۔

بین الاقوامی میڈیا کے مطابق ایران کے سرکاری نشریاتی ادارے آئی آر آئی بی نے بتایا ہے کہ آبنائے ہرمز میں مستقبل کی بحری آمدورفت کے مذاکرات صرف تہران اور مسقط کے درمیان ہو رہے ہیں، اور ان کا امریکا سے کوئی تعلق نہیں۔

ذرائع کے مطابق ایران اور عمان کے ممکنہ سمجھوتے کا تعلق صرف جہاز رانی کے انتظامی طریقہ کار سے ہوگا، جبکہ آبنائے ہرمز کو دوبارہ کھولنے یا بند رکھنے کا فیصلہ الگ معاملہ ہے۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران اور عمان کسی نئے بحری راستے پر متفق ہو جائیں، تب بھی آبنائے ہرمز بند رہے گی جب تک امریکا اپنی خلاف ورزیاں نہیں روکتا۔

واضح رہے کہ آبنائے ہرمز تیل اور گیس کی ترسیل کے لیے اہم سمندری راستہ ہے، اس لیے عالمی توانائی کی منڈیاں اور بحری صنعت ان مذاکرات پر گہری نظر رکھے ہوئے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں