ایران نے حماس کے ساتھ کھڑے رہنے کا اعلان کیا، جبکہ امریکی صدر ٹرمپ کے دعویٰ کے مطابق حماس نے ہتھیار ڈالنے پر آمادگی ظاہر کی تھی۔
تہران: (رائیٹ ناؤنیوز) ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اعلان کیا ہے کہ ایران غزہ سے متعلق مذاکرات میں حماس کے ساتھ کھڑا رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ فلسطینی قیادت کے ہر فیصلے کی حمایت کی جائے گی۔
ایرانی صدر نے حماس کے پولیٹیکل بیورو کے سربراہ خلیل الحیہ سے ٹیلیفون پر گفتگو کی۔ انہوں نے کہا کہ ایران مذاکراتی عمل کے دوران فلسطینی رہنماؤں کی مکمل حمایت کرے گا۔
واضح رہے کہ گزشتہ ہفتے امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا تھا کہ حماس ہتھیار ڈالنے پر آمادہ ہو گئی ہے۔ یہ مذاکرات مصر، قطر اور ترکیہ کے ساتھ ہوئے تھے۔
دوسری جانب اسرائیل نے مؤقف اختیار کیا ہے کہ جب تک حماس غیر مسلح نہیں ہوتی، وہ غزہ سے اپنی افواج واپس نہیں بلائے گا۔ حماس کا کہنا ہے کہ اسرائیلی انخلا سے قبل ہتھیار ڈالنے کا سوال ہی پیدا نہیں ہوتا۔
یاد رہے کہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے ڈونلڈ ٹرمپ کا غزہ سے متعلق مجوزہ منصوبہ مسترد کر دیا ہے۔ اس سے جنگ بندی اور مذاکراتی عمل پر غیر یقینی صورتحال برقرار ہے۔















