معروف بھارتی اداکار پردیپ راوت کا انتقال، عامر خان کا اظہارِ افسوس

بالی وڈ اداکار عامر خان نے پردیپ راوت کے انتقال پر افسوس کا اظہار کیا، جنہوں نے فلم گجنی میں ولن کا کردار نبھایا تھا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
معروف بھارتی اداکار پردیپ راوت کا انتقال، عامر خان کا اظہارِ افسوس

ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) معروف بھارتی اداکار پردیپ راوت کے انتقال پر بالی وڈ کے اداکار عامر خان نے گہرے دکھ کا اظہار کیا ہے۔ پردیپ راوت کا شمار بھارتی فلم انڈسٹری کے مشہور ولن کرداروں میں ہوتا تھا۔

عامر خان نے بیان میں کہا ہے کہ پردیپ راوت بے خوف ہوکر اور لگن سے کام کرتے تھے۔ ان کی اداکاری نے بھارتی فلموں میں انمٹ نقوش چھوڑے ہیں۔

عامر خان نے فلم گجنی کے بارے میں کہا ہے کہ پردیپ کے بغیر فلم کی کامیابی ممکن نہ ہوتی۔ ان کے کردار نے فلم کو یادگار بنایا۔

پردیپ راوت نے 1985 میں فلمی کیریئر کا آغاز کیا اور کئی فلموں میں یادگار کردار ادا کیے۔ ان کے ولن کرداروں کو بہت سراہا گیا۔

یاد رہے کہ پردیپ راوت 74 سال کی عمر میں کینسر کے باعث انتقال کر گئے۔ وہ ایک ماہ سے زائد عرصے سے اسپتال میں زیر علاج تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں