حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملہ، بحیرہ احمر میں کشیدگی بڑھ گئی

یمن کے حوثی گروہ نے سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملہ کیا ہے، جس سے بحیرہ احمر میں کشیدگی بڑھ گئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حوثیوں کا سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملہ، بحیرہ احمر میں کشیدگی بڑھ گئی

ینبع: (رائیٹ ناؤ نیوز) یمن کے حوثی گروہ نے بحیرہ احمر میں سعودی آئل ٹینکر پر میزائل حملے کا دعویٰ کیا ہے۔ حوثیوں کے عسکری ترجمان نے کہا ہے کہ سعودی ٹینکر ‘وفا’ کو ینبع کے قریب نشانہ بنایا گیا۔

ترجمان کے مطابق 22 جولائی سے اب تک حوثیوں نے 8 سعودی آئل ٹینکرز کو نشانہ بنایا اور 29 ٹینکرز کو واپس جانے پر مجبور کیا۔

فی الحال سعودی حکام کی طرف سے کوئی ردعمل سامنے نہیں آیا ہے۔ سعودی عرب کی جانب سے صورتحال کا جائزہ لیا جا رہا ہے۔

یہ حملہ خطے میں کشیدگی کو بڑھا سکتا ہے اور تیل کی ترسیل پر اثر انداز ہو سکتا ہے۔ عالمی مارکیٹ میں تیل کی قیمتوں میں اضافہ متوقع ہے۔

یاد رہے کہ حوثیوں اور سعودی عرب کے درمیان کشیدگی کے باعث یہ حملے وقتاً فوقتاً ہوتے رہتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں