امریکہ کے دفاعی میزائل ذخائر میں شدید کمی، ایران جنگ کے بعد خطرناک صورتحال

ایران جنگ کے بعد امریکہ کے دفاعی میزائل ذخائر میں نمایاں کمی آئی، پینٹاگون کو تشویش لاحق۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
امریکہ کے دفاعی میزائل ذخائر میں شدید کمی، ایران جنگ کے بعد خطرناک صورتحال

واشنگٹن: (رائیٹ ناؤ نیوز) امریکی میڈیا کا کہنا ہے کہ ایران جنگ کے بعد امریکہ کے جدید فضائی دفاعی نظاموں کے میزائل ذخائر میں نمایاں کمی آ چکی ہے، جس پر امریکی فوجی قیادت کو تشویش ہے۔

سی این این کی رپورٹ کے مطابق، جنگ کے دوران امریکہ نے 80 فیصد ٹرمینل ہائی آلٹیٹیوڈ ایریا ڈیفنس (تھاڈ) میزائل انٹرسیپٹرز خرچ کیے ہیں، جبکہ پیٹریاٹ نظام کے نصف میزائل بھی استعمال ہو چکے ہیں۔

رپورٹ میں باخبر ذرائع کا حوالہ دیتے ہوئے بتایا گیا کہ پینٹاگون کے سینئر کمانڈرز نے نجی سطح پر اس خطرے پر تشویش ظاہر کی ہے کہ مجموعی اسلحہ کے ذخائر کم ہو چکے ہیں۔

سی این این کے مطابق، یہ پہلا موقع ہے جب کہ تھاڈ میزائلوں کی شدید کمی کی اطلاعات منظر عام پر آئی ہیں، جس سے امریکی محکمہ دفاع کے لیے چیلنجز بڑھ سکتے ہیں۔

واضح رہے کہ تھاڈ اور پیٹریاٹ نظام امریکہ کے اہم فضائی دفاعی نظاموں میں شامل ہیں، جو بیلسٹک میزائلوں اور دیگر فضائی خطرات کو قبل از وقت تباہ کرنے کی صلاحیت رکھتے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں