چترال میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلاب سے دو افراد جاں بحق، بڑی تباہی

چترال میں گلیشیئر پھٹنے اور کلاوڈ برسٹ سے شدید سیلاب آیا، دو افراد جاں بحق ہوئے۔ پل، سڑکیں اور مکانات متاثر ہوئے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چترال میں گلیشیئر پھٹنے اور سیلاب سے دو افراد جاں بحق، بڑی تباہی

چترال: (رائیٹ ناؤ نیوز) لوئر اور اپر چترال میں گلیشیئر پھٹنے اور کلاوڈ برسٹ سے شدید سیلاب آیا۔ اس قدرتی آفت نے کئی علاقوں میں تباہی مچائی، جس سے دو افراد جاں بحق ہو گئے۔

بروز گول، گمبس گول، شیشکوہ سمیت متعدد علاقوں میں پل، سڑکیں اور مکانات متاثر ہوئے۔ دکانوں کا سامان اور گاڑیاں بہہ گئیں۔

حکام نے بتایا کہ چترال-پشاور شاہراہ اور فائبر آپٹک لائن بحال کر دی گئی ہیں۔ انٹرنیٹ سروسز بھی بحال ہو چکی ہیں۔

غیرت گول میں بننے والی ڈیم سے دروش میں خطرہ بڑھ گیا ہے۔ وہاں کئی عمارتیں پانی کے محاصرے میں ہیں۔

یاد رہے کہ چترال اکثر قدرتی آفات کا شکار رہتا ہے، اور ماضی میں بھی ایسے حادثات پیش آ چکے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں