کشور کمار کا گانا بھارتی طلبہ کے احتجاج کے دوران جین زی کی آواز بن گیا۔ یوٹیوب پر 10 کروڑ ویوز حاصل کر چکا ہے۔
نئی دہلی: (رائیٹ ناؤنیوز) حالیہ طلبہ احتجاج میں بھارت کے نوجوانوں نے منفرد انداز میں کشور کمار کا گانا پیش کر کے اسے جین زی کی آواز بنا دیا۔ یہ گانا سوشل میڈیا پر وائرل ہو چکا ہے۔
احتجاج نئی دہلی کے جنتر منتر پر ہوا، جہاں نوجوانوں نے فلمی گانوں پر پرفارم کیا۔ خاص طور پر کشور کمار کے گانے ‘میرے محبوب قیامت ہو گی’ کے ریمکس نے مقبولیت حاصل کی۔
یہ گانا 2019 میں انفلوئنسرز فیصل شیخ اور حسنین خان کی ویڈیوز سے وائرل ہوا تھا۔ اب اس کا نیا ورژن گلوکار ابھے جین کی آواز میں مقبول ہے۔
یوٹیوب پر اس ریمکس کو 10 کروڑ سے زائد مرتبہ دیکھا جا چکا ہے۔ اس کی مقبولیت مزید بڑھانے میں انسٹاگرام کریئیٹر ابھینوِشٹ نے اہم کردار ادا کیا۔
یاد رہے کہ یہ گانا اصل میں 1964 کی فلم ‘مسٹر ایکس اِن بمبئی’ کا حصہ ہے، جسے کشور کمار نے گایا تھا۔ گانے کی اداسی اور جذباتی کیفیت نے اسے ہمیشہ کے لیے مقبول بنا دیا۔














