بگ باس 20 کے نئے سیزن کا آغاز 6 ستمبر کو ہوگا، سلمان خان میزبان ہوں گے۔ ممکنہ کنٹسٹنٹس میں جنت زبیر اور عرفی جاوید شامل ہیں۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارت کے مقبول ریئلٹی شو بگ باس کے 20ویں سیزن کا آغاز ہونے جارہا ہے۔ بالی ووڈ کے سپر اسٹار سلمان خان ایک بار پھر شو کی میزبانی کریں گے۔
منتظمین کے مطابق بگ باس 20 کا پریمیئر 6 ستمبر کو ہوگا اور کلرز ٹی وی پر نشر ہوگا۔ ناظرین جیو ہاٹ اسٹار پر بھی دیکھ سکیں گے۔
پہلا پرومو جاری کردیا گیا ہے، جس میں سلمان خان گھوڑے پر انٹری دیتے نظر آتے ہیں۔ وہ اپنی مشہور فلم کرن ارجن کا حوالہ دیتے ہیں۔
سوشل میڈیا پر نئے سیزن کے ممکنہ کنٹسٹنٹس کے نام گردش کر رہے ہیں۔ جنت زبیر، عرفی جاوید، فیصل شیخ اور انجلی اروڑہ شامل ہیں۔
یاد رہے کہ ان ناموں کی باضابطہ تصدیق نہیں کی گئی ہے اور منتظمین نے حتمی فہرست جاری نہیں کی۔














