انڈونیشیا میں پائلٹ گرفتار، 70 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد

انڈونیشیا کے جکارتہ ایئرپورٹ پر پائلٹ گرفتار، 70 ہزار ایکسٹیسی گولیاں برآمد، مقدمہ درج۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
انڈونیشیا میں پائلٹ گرفتار، 70 ہزار نشہ آور گولیاں برآمد

جکارتہ: (رائیٹ ناؤ نیوز) انڈونیشیا کے بین الاقوامی ہوائی اڈے پر ایک غیر ملکی پائلٹ کو 70 ہزار ایکسٹیسی گولیاں اسمگل کرنے کے الزام میں گرفتار کیا گیا ہے۔

عالمی خبر رساں ادارے کے مطابق پائلٹ کے سامان سے 26 کلوگرام منشیات برآمد ہوئی جن کی مالیت ہزاروں پاؤنڈز ہے۔

حکام نے بتایا کہ پائلٹ نشے کی حالت میں تھا اور اس نے اعتراف کیا کہ اسے 9 ہزار برطانوی پاؤنڈز معاوضہ کی پیشکش کی گئی تھی۔

پائلٹ کے خلاف منشیات اسمگلنگ کے سنگین الزامات کے تحت مقدمہ درج کر لیا گیا ہے جبکہ تحقیقات جاری ہیں کہ وہ کس نیٹ ورک سے وابستہ تھا۔

واضح رہے کہ انڈونیشیا میں منشیات کے قوانین دنیا کے سخت ترین قوانین میں شامل ہیں جہاں عمر قید یا سزائے موت بھی دی جا سکتی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں