اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی، بلیو ایریا پلاٹ 9134.65 ملین میں فروخت

اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی جاری، پہلے روز 13806.87 ملین روپے میں پلاٹس فروخت ہوئے، بلیو ایریا پلاٹ 9134.65 ملین میں نیلام ہوا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی نیلامی، بلیو ایریا پلاٹ 9134.65 ملین میں فروخت

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) کیپٹل ڈیولپمنٹ اتھارٹی کی جانب سے اسلام آباد میں کمرشل پلاٹس کی سہ روزہ نیلامی جاری ہے۔ پہلے روز بلیو ایریا میں پلاٹ 9134.65 ملین روپے میں نیلام ہوا۔

چیئرمین نیلامی کمیٹی کے مطابق پہلے روز مجموعی طور پر 13806.87 ملین روپے کے پلاٹس فروخت ہوئے۔ نیلامی 6 اگست تک جناح کنوینشن سینٹر میں جاری رہے گی۔

نیلامی میں سیکٹر I-9، بلیو ایریا اور سیکٹر G-6 کے پلاٹس بھی شامل ہیں۔ چیئرمین نے بتایا کہ کاروبار میں آسانیاں اور سہولیات فراہم کرنے پر توجہ مرکوز ہے۔

نیلامی میں مختلف کٹیگریز کے کمرشل پلاٹس شامل ہیں۔ پارکنگ کی گنجائش کو 750 سے 1000 مربع فٹ کر دیا گیا ہے۔

یاد رہے کہ سی ڈی اے شہری سہولیات کی بہتری اور شہر کی تعمیر و ترقی کے لیے پرعزم ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں