آئی ایم ایف کی رکاوٹ، سستی بجلی کی فراہمی پر وزیر توانائی کا بڑا دعویٰ

اویس لغاری نے کہا کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سستی بجلی فراہمی کے مذاکرات جاری ہیں۔ حکومت توانائی اصلاحات پر توجہ دے رہی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آئی ایم ایف کی رکاوٹ، سستی بجلی کی فراہمی میں مشکلات، وزیر توانائی کا اظہار تشویش

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر توانائی اویس لغاری نے کہا ہے کہ آئی ایم ایف ہمیں مخصوص اوقات میں سستی بجلی فراہمی کی اجازت نہیں دے رہا۔ انہوں نے کانفرنس کے دوران بتایا کہ گزشتہ چند ماہ سے آئی ایم ایف کے ساتھ مذاکرات جاری ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ آسٹریلیا میں ایک کمپنی نے اس سہولت سے بجلی فروخت میں اضافہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ اس سہولت پر آئی ایم ایف کو راضی کیا جائے گا تاکہ ملک میں بجلی کا استعمال بڑھایا جا سکے۔

اویس لغاری نے مزید کہا کہ پاکستان میں توانائی اصلاحات ہو رہی ہیں۔ انہوں نے اعلان کیا کہ پاکستان کا پہلا جامع توانائی پلان آئندہ سال اپریل میں متوقع ہے۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ ملک میں بجلی پیداوار میں صاف توانائی کا حصہ 55 فیصد تک پہنچ چکا ہے۔ حکومت کا ہدف ہے کہ 2035 تک صاف توانائی کا حصہ 90 فیصد کیا جائے۔

واضح رہے کہ حکومت بیٹری انرجی اسٹوریج کی مقامی صنعت کے فروغ پر توجہ دے رہی ہے۔ مقامی مینوفیکچرنگ کو فروغ دینے کے لئے انجینئرنگ اور سسٹم انٹیگریشن کی حوصلہ افزائی کی جا رہی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں