پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہوگا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا قیادت کے؟، احسن اقبال

احسن اقبال نے پی ٹی آئی کو ریاست یا متنازعہ قیادت کے ساتھ ہونے کا فیصلہ کرنے کا کہا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

شکر گڑھ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) وفاقی وزیر منصوبہ بندی احسن اقبال نے کہا ہے کہ پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازعہ قیادت کے۔ انہوں نے کہا کہ ڈی جی آئی ایس پی آر نے قوم کے جذبات کی ترجمانی کی اور افواج پاکستان ملک کی محافظ ہیں۔ دہشتگردی کے خلاف جنگ میں مسلح افواج نے تاریخی کامیابیاں حاصل کیں۔

احسن اقبال نے کہا کہ سیاسی فائدے کے لیے ریاست اور افواج پر تنقید ملک دشمنی کے مترادف ہے اور پی ٹی آئی کو فیصلہ کرنا ہو گا کہ وہ ریاست کے ساتھ ہے یا متنازعہ قیادت کے۔ انہوں نے کہا کہ قوم افواج کے ساتھ کھڑی ہے اور عسکری قیادت پر تنقید ناقابل قبول ہے۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پی ٹی آئی کی موجودہ سیاسی صورتحال ان کی اپنی طرز سیاست کا نتیجہ ہے اور آئندہ انتخابات میں عوام ایسے رویئے کو مسترد کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ دنیا کے موجودہ حالات میں پاکستان کسی انتشار کا متحمل نہیں ہوسکتا اور گزشتہ 2 سال میں پاکستان کو معاشی تباہی سے نکالا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مسلم لیگ ن اگلی نسل کو روشن اور خوشحال پاکستان دینا چاہتی ہے جبکہ نفرت اور گالم گلوچ کی سیاست کو عوام نے مسترد کر دیا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں