میجر (ر) طارق محمود نے پاک فوج مخالف بیانات کے خلاف احتجاجاً پی ٹی آئی چھوڑنے کا اعلان کیا۔
بھمبر: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان تحریک انصاف کے تحصیل صدر میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی چھوڑنے کا اعلان کر دیا ہے۔
آزاد کشمیر کے ضلع بھمبر کی تحصیل سماہنی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میجر (ر) طارق محمود نے پارٹی سے علیحدگی کا فیصلہ کیا۔ ان کا کہنا تھا کہ وہ اس پارٹی کا حصہ نہیں رہ سکتے جو پاک فوج مخالف عزائم رکھتی ہو۔
میجر (ر) طارق محمود نے کہا کہ پاک فوج کے خلاف دیے جانے والے بیانات کے پیش نظر وہ احتجاجاً پارٹی چھوڑ رہے ہیں۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ وطن اور پاک فوج سے بڑھ کر کچھ نہیں ہے، اور وہ ان کے شانہ بشانہ کھڑے ہیں۔















