بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے سنجے دت کے لیے محبت بھرا پیغام شیئر کیا، جس میں انہوں نے انہیں اپنا بڑا بھائی قرار دیا۔
ممبئی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بالی ووڈ اسٹار سلمان خان نے اداکار سنجے دت کے ساتھ اپنی محبت کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے انسٹاگرام پر سنجے دت کے ساتھ ملاقات کی تصاویر شیئر کیں۔
سلمان خان کی شیئر کردہ تصاویر میں دونوں اداکار گرمجوشی سے گلے ملتے دیکھے جا سکتے ہیں۔ کہا جا رہا ہے کہ یہ تصاویر سنجے دت کے گھر لی گئی ہیں۔
سلمان خان نے تصاویر کے ساتھ ایک محبت بھرا پیغام بھی لکھا، جس میں سنجے دت کو اپنا بڑا بھائی قرار دیا۔ انہوں نے سنجے دت کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔
سلمان خان نے لکھا کہ سنجے دت ہمیشہ سنجو بابا رہیں گے اور وہ ہم سب کے بابا ہیں۔ انہوں نے سنجے دت کے لیے اللہ اور دیگر مذاہب کے دیوتاؤں سے خوش رہنے کی دعا کی۔
یاد رہے کہ سلمان خان اور سنجے دت کی دوستی کئی دہائیوں پر محیط ہے اور دونوں اداکاروں کے مداح ان کی دوستی کو بہت پسند کرتے ہیں۔















