فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ ختم، صدر کا اتحاد اور بہتری کا عزم

فیفا نے فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ ختم کر دیا، جیانی انفینیٹو نے اتحاد اور فٹبال کی بہتری کی یقین دہانی کرائی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ ختم، صدر کا اتحاد اور بہتری کا عزم

زیورخ: (رائیٹ ناؤ نیوز) فیفا کے صدر جیانی انفینیٹو نے فیفا فارورڈ انٹرپرائز منصوبہ ختم کرنے کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس منصوبے سے فٹبال میں تقسیم پیدا ہوئی اور یہ مزید کھیل کے مفاد میں نہیں ہے۔

جیانی انفینیٹو نے بتایا کہ یہ منصوبہ فیفا رکن ممالک کی اکثریت کی حمایت پر مبنی تھا۔ تمام آراء سننے کے بعد فیصلہ کیا گیا کہ اس منصوبے کو آگے نہیں بڑھایا جائے گا۔

اعلامیہ میں کہا گیا کہ کوئی تنظیم 211 رکن ممالک کی نمائندگی کا دعویٰ نہیں کر سکتی۔ فیفا فروخت کا ارادہ نہیں رکھتا اور ایسا کبھی نہیں کرے گا۔

فیفا صدر نے واضح کیا کہ ان کا مقصد ہمیشہ اتحاد اور فٹبال کی بہتری رہا ہے۔ تمام متعلقہ فریقوں کو ایک میز پر لائیں گے اور فٹبال کے فروغ کا مشن جاری رہے گا۔

یاد رہے کہ فیفا فارورڈ منصوبہ باضابطہ طور پر ختم کر دیا گیا ہے اور اس پر مزید پیش رفت نہیں ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں