ایف بی آر: جولائی میں 810 ارب ٹیکس جمع, مقررہ ہدف سے 30 ارب زائد

ایف بی آر نے جولائی میں 810 ارب روپے ٹیکس جمع کیا، جو مقررہ ہدف سے 30 ارب زائد ہے۔ آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کو ٹیکس وصولی کی تکمیل سے مشروط رکھا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایف بی آر نے جولائی میں 810 ارب ٹیکس جمع کیا، مقررہ ہدف سے 30 ارب زائد

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایف بی آر نے مالی سال 2026-27 کے پہلے مہینے میں 810 ارب روپے ٹیکس جمع کیا۔ یہ وصولی مقررہ ماہانہ ہدف سے 30 ارب روپے زائد رہی۔ گزشتہ سال کے مقابلے میں 7 فیصد اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔

عارضی اعدادوشمار کے مطابق پچھلے سال جولائی میں 757 ارب جمع ہوئے تھے۔ حکومت نے ایف بی آر کا مجموعی ہدف 15.263 کھرب روپے مقرر کیا ہے، جس کے لیے 17 فیصد اضافی وصولی درکار ہے۔

آئی ایم ایف نے قرض پروگرام کو ٹیکس وصولی کی تکمیل سے مشروط کیا ہے۔ صوبوں نے دفاع اور دیگر منصوبوں کے لیے گرانٹس کا وعدہ اسی شرط پر کیا ہے کہ ایف بی آر ہدف حاصل کرے۔

انکم ٹیکس کی وصولی 300 ارب روپے سے زائد رہی، جو مقررہ ہدف سے 23 ارب کم ہے۔ ماہرین کے مطابق ود ہولڈنگ ٹیکس میں کمی بڑی وجہ ہے۔

واضح رہے کہ ایف بی آر حکومت کو ان افراد پر خریداری کی پابندی لگانے پر آمادہ نہیں کر سکا جو ناکافی مالی وسائل رکھتے ہیں۔ وفاقی کابینہ نے انکم ٹیکس آرڈیننس کی دفعہ 114C کو نافذ کرنے کی تجویز مسترد کردی۔

دیگر متعلقہ خبریں