پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے شوٹرز کی شناخت میں ناکامی، جعلی نمبر پلیٹ استعمال

عبداللہ طاہر کے قتل کے شوٹرز کی شناخت تاحال نامعلوم ہے، پولیس نے کچھ افراد کو حراست میں لے لیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے شوٹرز کی شناخت میں ناکامی، جعلی نمبر پلیٹ استعمال

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) پی ٹی آئی رہنما عبداللہ طاہر کے قتل کے شوٹرز کی شناخت تاحال نامعلوم ہے۔ موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ بھی جعلی نکلی ہے۔

پولیس ذرائع کے مطابق محکمہ ایکسائز سے موٹر سائیکل کی نمبر پلیٹ کا کوئی ریکارڈ نہیں ملا ہے۔ شوٹرز نے موٹر سائیکل پر جعلی نمبر پلیٹ لگا رکھی تھی۔

پولیس نے سیف سٹی اور پرائیویٹ کیمروں کی مدد سے شوٹرز کی شناخت کی کوششیں جاری رکھی ہیں۔ کچھ افراد کو حراست میں لیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور سید ذیشان رضا نے بتایا ہے کہ زیر حراست ملزمان سے تفتیش جاری ہے۔ کیس میں 5 افراد نامزد ہیں اور جلد مرکزی ملزمان تک پہنچ جائیں گے۔

یاد رہے کہ عبداللہ طاہر پی ٹی آئی کے اہم رہنما تھے اور ان کے قتل نے سیاسی حلقوں میں ہلچل مچا دی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں