ثاقب چدھڑ کا اروبا مرزا کو طنزیہ جواب، سوشل میڈیا پر بحث

ثاقب چدھڑ نے اروبا مرزا کے مبینہ اسکرین شاٹس پر طنزیہ جواب دیا۔ معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ثاقب چدھڑ کا اروبا مرزا کو طنزیہ جواب، سوشل میڈیا پر بحث

لاہور: (رائیٹ ناؤنیوز) پاکستان مسلم لیگ (ن) کے رکنِ پنجاب اسمبلی ثاقب چدھڑ نے اداکارہ اروبا مرزا کی جانب سے مبینہ طور پر پرانے میسجز کے اسکرین شاٹس شیئر کیے جانے پر طنزیہ ردعمل دیا ہے۔

اروبا مرزا نے انسٹاگرام پر ثاقب چدھڑ کے کچھ پرانے میسجز کا اسکرین شاٹ شیئر کیا تھا۔ اس پر ایم پی اے نے خاموشی توڑتے ہوئے انہیں آڑے ہاتھوں لے لیا ہے۔

ثاقب چدھڑ نے انسٹاگرام کی اسٹوری میں ان دعوؤں کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ان کے جعلی اکاونٹ سے پیغامات بھیجے گئے ہیں اور اصل اکاونٹ وہ خود استعمال کرتے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ اروبا مرزا کبھی بھی ان کے لیے اہم نہیں رہیں اور ان کے درمیان ایسا کوئی تعلق نہیں تھا جسے اس انداز میں پیش کیا جائے۔

واضح رہے کہ دونوں جانب سے سامنے آنے والے دعووں کی آزادانہ طور پر تصدیق نہیں ہو سکی ہے اور معاملہ سوشل میڈیا پر زیرِ بحث ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں