ایم جی کی نئی MG ZS پاکستان میں لانچ، ابتدائی قیمتیں اور خصوصیات جاری

ایم جی پاکستان نے نئی MG ZS کو ہائبرڈ پاور ٹرین کے ساتھ متعارف کرایا ہے۔ یہ گاڑی مزید لمبی اور چوڑی ہے اور اس کی ڈیلیوری ستمبر 2026 سے شروع ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
ایم جی کی نئی MG ZS پاکستان میں لانچ، ابتدائی قیمتیں اور خصوصیات جاری

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایم جی پاکستان نے سوشل میڈیا پر ہفتہ بھر جاری مہم کے بعد نئی MG ZS گاڑی پاکستان میں لانچ کر دی ہے۔ اس گاڑی کو ہائبرڈ پاور ٹرین کے ساتھ پہلی بار متعارف کرایا گیا ہے جبکہ بنیادی ماڈل 1500 سی سی پیٹرول انجن سے لیس ہے۔

نئی MG ZS کو تین ویریئنٹس وائب، ایکسائٹ اور ایسنس میں پیش کیا گیا ہے۔ وائب نان ہائبرڈ ماڈل ہے جبکہ ایکسائٹ اور ایسنس جدید ہائبرڈ ٹیکنالوجی سے لیس ہیں۔ کمپنی کے مطابق یہ ماڈل پہلے کے مقابلے میں لمبا اور چوڑا ہے اور نئے ڈیزائن کے ساتھ پیش کیا گیا ہے۔

نئی گاڑی میں 1500 سی سی ہائبرڈ انجن، 212 ہارس پاور، 465 نیوٹن میٹر ٹارک اور دیگر جدید سہولیات شامل ہیں۔ ان سہولیات میں پینورامک سن روف، وائرلیس ایپل کار پلے، چھ ایئر بیگز اور ایڈوانسڈ ڈرائیور اسسٹنس سسٹم شامل ہیں۔

نئی MG ZS کا مقابلہ پاکستانی مارکیٹ میں ہونڈا HR-V e، ٹویوٹا کرولا کراس HEV اور دیگر گاڑیوں سے ہوگا۔ کمپنی نے ابتدائی ایکس فیکٹری قیمتیں بھی جاری کر دی ہیں۔ وائب کی قیمت 65 لاکھ 99 ہزار، ایکسائٹ کی 70 لاکھ 99 ہزار اور ایسنس کی 74 لاکھ 99 ہزار روپے مقرر کی گئی ہے۔

یاد رہے کہ یہ قیمتیں محدود مدت کے لیے ہیں اور مستقبل میں کسی ممکنہ ٹیکس اضافہ سے متاثر نہیں ہوں گی۔ نئی MG ZS کی ڈیلیوری ستمبر 2026 سے شروع ہوگی۔

دیگر متعلقہ خبریں