اسلام آباد میں دانش اتھارٹی بورڈ کا اجلاس منعقد ہوا، عالمی معیار کا ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی منظوری دی گئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وزیراعظم شہباز شریف کی زیر صدارت دانش اتھارٹی بورڈ کا پہلا اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں بورڈ ارکان اور شرکاء کا خیر مقدم کیا گیا۔
اجلاس کے دوران بتایا گیا کہ ملک بھر میں 29 دانش اسکولز مجوزہ ہیں، جن میں سے 15 کی منظوری دے دی گئی۔ اسلام آباد کے دانش اسکول میں کلاسز کا آغاز بھی ہو چکا ہے۔
آزاد کشمیر اور گلگت بلتستان میں دانش اسکولز کی تعمیر دسمبر تک مکمل ہوگی۔ کلاسز کا آغاز اپریل 2027 میں ہوگا۔
دانش اتھارٹی بورڈ نے عالمی معیار کا ٹیچرز ٹریننگ انسٹی ٹیوٹ قائم کرنے کی منظوری دی۔ یہ ادارہ پاکستان بھر کے تربیتی اداروں کیلئے ماڈل ہو گا۔
یاد رہے کہ دانش اسکولز کا مقصد معاشی طور پر کمزور بچوں کو تعلیم و ترقی کے یکساں مواقع فراہم کرنا ہے۔ حکومت کی اولین ترجیح مستحق طلباء کو میرٹ پر داخلہ دینا ہے۔















