مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام، بلاول بھٹو کی جوابی تنقید

مریم نواز نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام لگاتے ہوئے بلاول بھٹو سے آزاد کشمیر میں شکست تسلیم کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مریم نواز کا پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام، بلاول بھٹو کی جوابی تنقید

لاہور: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے پیپلز پارٹی پر دھاندلی کا الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ پارٹی جو دھاندلی کی باریک واردات کی ماسٹر ہے، اب خود دھاندلی کا رونا رو رہی ہے۔ مریم نواز نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر یہ بیان دیا۔

مریم نواز نے مزید کہا کہ اگر پیپلز پارٹی کے پاس کارکردگی اور گورننس ہوتی تو دوسروں پر حملوں میں وقت ضائع نہ ہوتا۔ انہوں نے کہا کہ سندھ میں 17 سالہ حکومت کے باوجود عوام کو دکھانے کے لیے کچھ نہیں تھا۔

انہوں نے بلاول بھٹو سے مطالبہ کیا کہ آزاد کشمیر میں شکست تسلیم کریں اور سندھ کی محرومیاں ختم کرنے پر توجہ دیں۔ ان کا کہنا تھا کہ اب دھاندلی کا رونا نہیں، بلکہ کارکردگی کا جائزہ لینا چاہیے۔

دوسری جانب، پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف نے آزاد کشمیر کے انتخابات میں مبینہ بے ضابطگیوں پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے الیکشن کمیشن سے فوری کارروائی کا مطالبہ کرتے ہوئے کہا کہ پیپلز پارٹی کے پولنگ ایجنٹس کو زبردستی باہر نکالا گیا۔

واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف نے آزاد کشمیر کے انتخابات کو مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ الیکشن میں عوامی مینڈیٹ کا مذاق اڑایا گیا ہے۔ پی ٹی آئی نے قرار دیا کہ انتخابات شفاف نہیں تھے۔

دیگر متعلقہ خبریں