آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ، دو اگست کو پولنگ ہوگی

آزاد کشمیر میں قانون ساز اسمبلی کے دوسرے مرحلے کے انتخابات دو اگست کو ہوں گے، جہاں 25 نشستوں پر ووٹنگ ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
آزاد کشمیر میں انتخابات کا دوسرا مرحلہ، دو اگست کو پولنگ ہوگی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) آزاد کشمیر قانون ساز اسمبلی کے انتخابات کا دوسرا مرحلہ دو اگست کو ہوگا۔ مظفرآباد ڈویژن کی 9 عام نشستوں اور جموں و ویلی مہاجرین کی 12 نشستوں پر پولنگ ہوگی۔

مظفرآباد سمیت وادی نیلم، باغ اور مہاجرین جموں و ویلی کی 21 نشستوں پر انتخابی مقابلے ہوں گے۔ 17 لاکھ سے زائد ووٹرز اپنا حق رائے دہی استعمال کریں گے۔

مظفرآباد کی گلیاں، بازار، چوک اور انتخابی دفاتر انتخابی مہم سے گونج رہے ہیں۔ سیاسی جماعتیں اپنی کامیابی کے لیے بھرپور کوشش کر رہی ہیں۔

واضح رہے کہ نیلم کے دو حلقے اور مظفرآباد کی پانچ نشستیں سیاسی معرکے کا مرکز بن چکی ہیں۔ تمام بڑی جماعتیں ان حلقوں میں کامیابی کے لیے سرگرم ہیں۔

یاد رہے کہ مہاجرین کی 12 نشستیں آزاد کشمیر کی آئندہ حکومت کی تشکیل میں اہم کردار ادا کریں گی۔ الیکشن کمیشن نے پولنگ اسٹیشنز پر سیکیورٹی کے خصوصی انتظامات کیے ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں