پیٹرول لائٹ روشن ہونے پر گاڑی کا سفر محدود، ماہرین نے فاصلہ بتایا

ماہرین کے مطابق، پیٹرول لائٹ روشن ہونے پر چھوٹی گاڑیاں 20 تا 30 میل جبکہ بڑی گاڑیاں 50 میل تک سفر کر سکتی ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پیٹرول لائٹ روشن ہونے پر گاڑی کا سفر محدود، ماہرین نے فاصلہ بتایا

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) گاڑی چلانے کے دوران اگر پیٹرول کی سطح کم ہو جائے تو ڈیش بورڈ پر پیٹرول لائٹ روشن ہو جاتی ہے۔ یہ لائٹ ڈرائیور کو متنبہ کرتی ہے کہ گاڑی کا پیٹرول ختم ہونے والا ہے۔

ماہرین کا کہنا ہے کہ پیٹرول لائٹ روشن ہونے پر گاڑی مزید سفر کر سکتی ہے۔ چھوٹی گاڑیاں عموماً 20 سے 30 میل جبکہ بڑی گاڑیاں 50 میل تک جا سکتی ہیں۔

حالیہ تحقیق کے مطابق، پیٹرول لائٹ روشن ہونے پر گاڑیوں کی کارکردگی مختلف عوامل پر منحصر ہوتی ہے، جیسے ماڈل، پیٹرول مائلیج، اور ڈرائیونگ عادات۔

یہ جانکاری اس وقت اہم ہے جب قریب پیٹرول پمپ نہ ہو۔ سرد موسم اور خراب سڑکیں پیٹرول کی کھپت کو بڑھا سکتے ہیں، جس سے گاڑی کا سفر محدود ہو سکتا ہے۔

یاد رہے کہ پیٹرول لائٹ روشن ہونے پر فوری پیٹرول نہ ڈلوانے سے انجن کو نقصان ہوسکتا ہے، تاہم چند میل کا سفر نقصان دہ نہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں