مفتی عبدالقوی نے کرینہ کپور سے نکاح کا دعویٰ کیا ہے، ان کا کہنا ہے کہ ان کا تعلق 1996 سے 1999 تک رہا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) متنازع بیانات کے لیے مشہور مفتی عبدالقوی نے بھارتی اداکارہ کرینہ کپور کے حوالے سے نیا دعویٰ کیا ہے کہ وہ ان کی بیوی رہ چکی ہیں۔ انہوں نے ایک پوڈ کاسٹ میں کہا کہ ان کا نکاح کرینہ کپور سے ہوا تھا اور ان کا تعلق 1996 سے 1999 تک رہا۔
مفتی قوی نے مزید کہا کہ ان کا نام سیٹھ شاہد کے طور پر مشہور تھا اور ممکن ہے کہ کرینہ ان سے متاثر ہوئی ہوں۔ ان کا کہنا تھا کہ جب کرینہ نے سیف علی خان سے شادی کی تو کچھ علماء نے نکاح کو ناجائز قرار دیا، مگر میں نے جائز قرار دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ اگر ایشوریا رائے سے نکاح کی پیشکش آئے تو وہ تیار ہیں کیونکہ وہ شروع سے انہیں پسند ہیں۔















