جان سینا 13 دسمبر کو ڈبلیو ڈبلیو ای سے ریٹائر ہوں گے، ان کا آخری مقابلہ گنٹھر سے ہوگا۔
لاہور: (رائیٹ ناوٴ نیوز) معروف ریسلر اور اداکار جان سینا، جو عالمی سطح پر مقبول ہیں، 13 دسمبر کو اپنا آخری ڈبلیو ڈبلیو ای میچ لڑیں گے، جس میں ان کا مقابلہ گنٹھر سے ہوگا۔ جان سینا نے 2024 میں اعلان کیا تھا کہ وہ 2025 کے آخر تک ریسلنگ کو خیرباد کہہ دیں گے۔
گنٹھر، جو دی رنگ جنرل کے نام سے معروف ہیں، نے حالیہ دی لاسٹ ٹائم از ناؤ ٹورنامنٹ میں ایل اے نائٹ کو شکست دی تھی اور انہیں جان سینا کے آخری حریف کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔ گنٹھر کو ڈبلیو ڈبلیو ای کے بہترین ریسلرز میں شمار کیا جاتا ہے۔
جان سینا نے اپنے کیرئیر کے دوران 17 مرتبہ ڈبلیو ڈبلیو ای چیمپئن بن کر تاریخ رقم کی ہے۔ انہوں نے 2006 میں اداکاری کا بھی آغاز کیا اور کئی فلموں میں کام کیا۔ 48 سالہ سینا نے ریسلنگ سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ جسمانی کمزوری کے باعث کیا۔
جان سینا 2001 سے ڈبلیو ڈبلیو ای کا حصہ رہے اور انہیں بہترین ریسلرز میں شمار کیا جاتا ہے۔ وہ میک اے وش فاؤنڈیشن سے بھی منسلک ہیں اور بچوں کی خواہشات پوری کرنے کا عالمی ریکارڈ رکھتے ہیں۔















