سندھ پولیس کی افغانوں کو پناہ دینے پر کارروائی کا اعلان، دہشتگردی کے خدشات پر تشویش

ایڈیشنل آئی جی سندھ نے کہا ہے کہ افغانوں کو پناہ دینے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی جبکہ دہشتگردی کے خدشات موجود ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
سندھ پولیس کی افغانوں کو پناہ دینے پر کارروائی کا اعلان، دہشتگردی کے خدشات پر تشویش

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایڈیشنل آئی جی سندھ آزاد خان نے اعلان کیا ہے کہ افغانوں کو پناہ دینے یا روزگار فراہم کرنے والوں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔ انہوں نے تاجروں کو خبردار کیا کہ وہ افغان شہریوں کو ملازمت نہ دیں۔

کراچی چیمبر آف کامرس میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سندھ میں رواں سال کے دوران دہشتگردی کے 8 واقعات ہوئے ہیں جبکہ پچھلے سال یہ تعداد 37 تھی۔ اسٹریٹ کرائم میں 15 فیصد کمی جبکہ گاڑی چھننے کے واقعات میں 30 فیصد کمی ہوئی ہے۔

آزاد خان نے مزید کہا کہ ڈاکٹر آکاش کا کیس جلدی حل کر لیا گیا ہے اور بھتہ خوروں کے خلاف بین الاقوامی ریڈ وارنٹ جاری کیے گئے ہیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ منشیات کے خلاف اقدامات مزید تیز کیے جائیں گے۔

انہوں نے بتایا کہ تجاوزات کی روک تھام کے لیے ٹاسک فورس بنائی گئی ہے اور فرانزک لیب بنانے کا منصوبہ بھی ہے۔ پولیس ٹیکنالوجی کے حصول پر توجہ دے رہی ہے اور شکایات کے اندراج کے عمل کو آٹومیٹڈ کیا جا رہا ہے۔

واضح رہے کہ کراچی چیمبر کے صدر نے کہا کہ امن و امان کی صورتحال بہتر ہوئی ہے مگر اسٹریٹ کرائم میں اضافہ ہوا ہے۔ انہوں نے سیف سٹی منصوبے کی اہمیت پر زور دیا اور ٹریفک نظام کو بہتر بنانے کی تجویز دی۔

دیگر متعلقہ خبریں