اسلام آباد ہائیکورٹ نے ججز کے تبادلے اور تعیناتیاں کی ہیں، جن میں چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ ججز شامل ہیں۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) اسلام آباد ہائیکورٹ نے ضلعی عدلیہ میں ججز کے تبادلے اور تعیناتیوں کے نوٹیفکیشن جاری کر دیے ہیں۔ چار ایڈیشنل ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن ججز کے تبادلے کیے گئے ہیں۔
نوٹیفکیشن کے مطابق ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد افضل کو جنڈر بیسڈ وائلنس کورٹ کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے۔ ایڈیشنل ڈسٹرکٹ جج محمد سہیل کا تبادلہ سیشن ڈویژن ویسٹ سے ایسٹ کیا گیا ہے۔
اسی طرح جاوید اقبال سپرا کو بھی ویسٹ سے ایسٹ تعینات کیا گیا ہے۔ راجہ آصف محمود اور قدرت اللہ کے تبادلے بھی ایسٹ سے ویسٹ کیے گئے ہیں۔
دو سینئر سول ججز کے تبادلے بھی کیے گئے ہیں۔ محمد عباس شاہ کو ویسٹ سے ایسٹ جبکہ ملک امان کو ایسٹ سے ویسٹ منتقل کیا گیا ہے۔
یاد رہے کہ اسلام آباد جوڈیشل سروس کے 14 سول جج کم مجسٹریٹس کے بھی تبادلے اور تعیناتیاں عمل میں لائی گئی ہیں۔













