کاکروچ جنتا پارٹی کا نیا احتجاجی اعلان، مودی حکومت پر دباؤ میں اضافہ

کاکروچ جنتا پارٹی نے مظاہرین کی رہائی نہ ہونے پر مودی حکومت کو دوبارہ احتجاج کی دھمکی دی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کاکروچ جنتا پارٹی کا نیا احتجاجی اعلان، مودی حکومت پر دباؤ میں اضافہ

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤنیوز) کاکروچ جنتا پارٹی نے حکومت کو دوبارہ احتجاج کی دھمکی دیتے ہوئے کہا ہے کہ اگر گرفتار کارکنوں اور مظاہرین کو رہا نہ کیا گیا تو احتجاج دوبارہ شروع کیا جائے گا۔

ترجمان نے کہا ہے کہ گرفتاری کا خدشہ برقرار ہے، حکومت کو کل تک مظاہرین کو رہا کرنا ہوگا۔ گرفتار افراد پر مقدمات بھی ختم کیے جائیں، ورنہ احتجاج دوبارہ شروع ہوگا۔

کاکروچ جنتا پارٹی نے وزیر تعلیم دھرمیندر پردھان کے استعفے کے مطالبے پر دھرنا ختم کیا تھا۔ لیکن اب مطالبات پر عمل نہ ہونے پر دوبارہ احتجاج کا عندیہ دیا ہے۔

یہ معاملہ حکومت کے لئے بڑا چیلنج بن چکا ہے، کیونکہ طلبا نے احتجاج کے لئے دوبارہ تیاریاں شروع کر دی ہیں۔ اس سے حکومت پر دباؤ میں اضافہ ہو سکتا ہے۔

واضح رہے کہ کاکروچ جنتا پارٹی نے مظاہرین کی گرفتاریوں کے خلاف احتجاج کیا تھا۔ حکومت نے مطالبات پر عمل درآمد کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک عمل نہیں ہوا۔

دیگر متعلقہ خبریں