دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے بیان پر شدید ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ بھارت کشمیر تنازع پر حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کر رہا ہے۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) دفتر خارجہ نے بھارتی وزیر دفاع کے حالیہ بیان کی شدید مذمت کی ہے۔ انہوں نے جموں و کشمیر تنازع سے متعلق حقائق کو مسخ کرنے کی کوشش کی ہے۔
ترجمان نے کہا ہے کہ جموں و کشمیر کا تنازع اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے پر موجود ہے۔ اس کا حل سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق ہونا چاہیے۔
دفتر خارجہ کے مطابق بھارت خطے اور عالمی امن کو خطرے میں ڈالنے والی پالیسی پر گامزن ہے۔ ان بیانات کا مقصد مقبوضہ کشمیر کی صورتحال اور دہشت گردی سے توجہ ہٹانا ہے۔
پاکستان نے خبردار کیا کہ بھارت پاکستان کے عزم اور دفاعی صلاحیت کو کمزور نہ سمجھے۔ آپریشن بنیان المرصوص کے دوران پاکستانی قوم اور مسلح افواج نے بھارتی مہم جوئی کا جواب دیا تھا۔
واضح رہے کہ پاکستان خطے میں قیام امن کے لیے مخلصانہ کوششیں کر رہا ہے۔ امریکی قیادت نے بھی ان کوششوں کو سراہا ہے۔














