کیٹی پری نے جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنے تعلقات کی باضابطہ تصدیق کرتے ہوئے ٹوکیو میں اُن کے ساتھ تصاویر شیئر کیں۔
ٹوکیو: (رائیٹ ناوٴ نیوز) امریکی گلوکارہ کیٹی پیری نے سابق کینیڈین وزیر اعظم جسٹن ٹروڈو کے ساتھ اپنے رشتے کی باضابطہ تصدیق کر دی ہے۔ کیٹی نے انسٹاگرام پر جاپان کے دورے کی تصاویر اور ویڈیوز شیئر کیں، جن میں دونوں کو خوشگوار موڈ میں ایک دوسرے کے ساتھ دیکھا جا سکتا ہے۔
کیٹی پیری اس وقت لائف ٹائم ٹور پر ہیں اور انہوں نے اپنی پوسٹ کے کیپشن میں ‘ٹوکیو ٹائمز آن ٹور’ لکھا ہے، جس سے یہ واضح ہوتا ہے کہ تصاویر ان کے حالیہ جاپان دورے کی ہیں۔ ان ویڈیوز میں دونوں کو ایک ساتھ کھانا کھاتے اور وقت گزارتے ہوئے دیکھا گیا۔
یہ تصدیق اس وقت سامنے آئی جب کیٹی نے جاپان کے سابق وزیر اعظم فومیو کیشیڈا اور ان کی اہلیہ کے ساتھ ملاقات کی۔ کیشیڈا نے بھی اپنی پوسٹ میں کیٹی کو ٹروڈو کی پارٹنر کے طور پر ذکر کیا۔
کیٹی پیری اور جسٹن ٹروڈو کے تعلقات کی خبریں پہلے جولائی 2025 میں مونٹریال میں دونوں کو ایک ساتھ دیکھنے کے بعد سامنے آئیں۔ کیٹی کی شادی اورلینڈو بلوم سے طلاق کے بعد ختم ہو چکی تھی جبکہ جسٹن نے 2023 میں اپنی اہلیہ سے علیحدگی اختیار کی تھی۔















