ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں تبدیلی کا امکان نہیں: سلمان آغا

سلمان علی آغا نے کہا کہ ٹی 20 ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کراچی: (رائیٹ ناوٴ نیوز) پاکستان ٹی ٹوئنٹی کے کپتان سلمان علی آغا نے کہا ہے کہ ورلڈکپ سے قبل قومی اسکواڈ میں کسی بڑی تبدیلی کا امکان نہیں ہے۔ سلمان آغا نے بتایا کہ ٹیم کا موجودہ کمبی نیشن برقرار رہے گا اور کھلاڑیوں کو ان کے رولز دے دیے گئے ہیں۔ ہمیں تسلسل کے ساتھ کھیلتے ہوئے آئندہ 6 میچز میں کارکردگی دکھانی ہوگی۔

سلمان علی آغا کا کہنا تھا کہ ہم نے گزشتہ 6 ماہ انہی کھلاڑیوں کے ساتھ کھیل کر رزلٹ حاصل کیے ہیں اور وہ چاہتے ہیں کہ 2026 میں ٹی ٹوئنٹی اور 2027 میں ون ڈے ورلڈکپ جیتیں۔ انہوں نے مزید کہا کہ سری لنکا کے خلاف سیریز ورلڈکپ سے قبل ہمارے لیے فائدہ مند ہوگی اور ہم اس کو سنجیدگی سے لیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ پاکستان ٹیم درست راستے پر ہے، مگر مزید بہتری کی ضرورت ہے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈکپ سے قبل 6 میچز باقی ہیں جن میں مزید بہتری کی کوشش کی جائے گی۔ سلمان نے کہا کہ انہوں نے 11 ماہ میں 56 انٹرنیشنل میچز کھیلے ہیں اور فٹنس کو برقرار رکھنا ضروری ہے۔

سلمان آغا نے بتایا کہ کپتان ہونے کے ناطے دباؤ کا سامنا کرنا پڑتا ہے، لیکن اب انہوں نے کپتانی اور بیٹنگ کو ساتھ لے کر چلنا سیکھ لیا ہے۔ بابر اعظم کو ہمیشہ دوست کی حیثیت سے دیکھا ہے اور کبھی بڑے بیٹر کے طور پر نہیں دیکھا۔

دیگر متعلقہ خبریں