بلوچستان میں بارشوں کی کمی، خشک سالی کی شدت بڑھنے کا خدشہ

بلوچستان میں بارشوں کی کمی سے خشک سالی کی شدت میں اضافہ کا خدشہ ہے، محکمہ موسمیات نے پری الرٹ جاری کر دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک

کوئٹہ: (رائیٹ ناوٴ نیوز) بلوچستان میں خشک سالی کی صورتحال پر محکمہ موسمیات نے پری الرٹ ایڈوائزری جاری کی ہے۔ محکمے کے مطابق صوبے کے مغربی اور جنوب مغربی علاقوں میں بارشوں کی کمی مزید شدت اختیار کر گئی ہے اور خشک سالی کی صورتحال میں مزید بگڑنے کا امکان ہے۔

رپورٹ کے مطابق مئی سے نومبر تک ان علاقوں میں بارشیں کم ہونے کی وجہ سے مسلسل خشک دنوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے۔ بارش نہ ہونے سے متاثرہ علاقوں میں صورتحال مزید خراب ہو سکتی ہے۔

محکمہ موسمیات کی رپورٹ کے مطابق متاثرہ علاقوں میں چاغی، گوادر، کیچ، خاران، مستونگ، نوشکی، پشین، پنجگور، قلعہ عبداللہ، کوئٹہ اور واشک شامل ہیں۔ ان علاقوں میں فروری 2026 تک درجہ حرارت معمول سے زیادہ اور بارش معمول سے کم رہنے کا امکان ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں