پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی، ہنڈرڈ انڈیکس میں 718 پوائنٹس کی کمی، سرمایہ کاروں کو اربوں کا نقصان۔
کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) پاکستان سٹاک مارکیٹ میں آج شدید مندی کی لہر دیکھی گئی، سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان ہوا۔
کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا آغاز منفی رجحان سے ہوا، ہنڈرڈ انڈیکس میں 1800 سے زائد پوائنٹس کی کمی ہوئی۔
کاروبار کے اختتام پر مندی کا رجحان برقرار رہا، ہنڈرڈ انڈیکس 718 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ 171,021 پوائنٹس پر بند ہوا۔
اس مندی کے باعث سرمایہ کاروں کو اربوں روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا، کاروباری حلقوں میں تشویش کی لہر پائی گئی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سٹاک ایکسچینج میں 2690 پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہنڈرڈ انڈیکس 171,739 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔













