تھر کوئلہ ریلوے منصوبہ تکمیل کے قریب، بجلی کی لاگت میں 27 فیصد کمی

وفاقی وزیر محمد حنیف عباسی نے کہا ہے کہ تھر کوئلہ ریلوے منصوبے کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ مقامی کوئلے کے استعمال سے بجلی کی پیداواری لاگت میں 27 فیصد کمی ہوئی ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
تھر کوئلہ ریلوے منصوبہ تکمیل کے قریب، بجلی کی لاگت میں 27 فیصد کمی

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤنیوز) وفاقی وزیر برائے ریلوے محمد حنیف عباسی نے بتایا ہے کہ تھر کوئلہ ریلوے کنیکٹیویٹی پروجیکٹ کا 60 فیصد کام مکمل ہو چکا ہے۔ منصوبے کی تکمیل دسمبر 2026 تک متوقع ہے۔

مقامی کوئلے کے استعمال میں اضافے نے بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کیا ہے۔ مارچ 2025 میں فی یونٹ ایندھن کی لاگت 12.2 روپے رہی، جو گزشتہ سال کی 16.8 روپے سے 27 فیصد کم ہے۔

پروجیکٹ کی تکمیل کے بعد، بجلی کی لاگت میں مزید کمی متوقع ہے۔ حکومت کا کہنا ہے کہ یہ منصوبہ ملک کی توانائی کی ضروریات کو پورا کرنے میں معاون ثابت ہوگا۔

واضح رہے کہ تھر کوئلہ ریلوے منصوبہ ملکی معیشت کے لیے اہم ہے، کیونکہ یہ بجلی کی پیداواری لاگت کو کم کر کے صنعتی ترقی میں مددگار ثابت ہوگا۔

یاد رہے کہ وزارت ریلوے نے 2033 تک کے لیے جامع اسٹریٹجک روڈ میپ تیار کیا ہے، جس میں جدید ریلوے انفراسٹرکچر اور ڈیجیٹل تبدیلی شامل ہیں۔

دیگر متعلقہ خبریں