مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

مستونگ میں سیکیورٹی فورسز نے دہشتگردی مخالف آپریشن میں 4 دہشتگرد ہلاک کر دیے، جبکہ مزید مشتبہ افراد زیر حراست ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
مستونگ میں سیکیورٹی فورسز کا کامیاب آپریشن، 4 دہشتگرد ہلاک

مستونگ: (رائیٹ ناؤنیوز). سیکیورٹی فورسز نے مستونگ میں کامیاب آپریشن کرتے ہوئے 4 دہشت گردوں کو ہلاک کر دیا ہے۔

آپریشن العزم کے تحت انٹیلی جنس بیسڈ کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے دہشتگردوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس آپریشن میں دہشتگردی کے خلاف بھرپور کارروائیاں جاری ہیں۔

ہلاک دہشت گردوں کے قبضے سے بھاری تعداد میں اسلحہ اور گولہ بارود برآمد ہوا ہے۔ سیکیورٹی فورسز نے دہشت گردوں کی زیر استعمال موٹر سائیکلیں بھی ضبط کر لی ہیں۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق اس مؤثر کارروائی میں متعدد دہشت گرد زخمی بھی ہوئے ہیں، جبکہ مشتبہ افراد کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ علاقے میں سرچ اور کلیئرنس کی کارروائیاں جاری ہیں۔

واضح رہے کہ مستونگ میں حالیہ دہشتگردی کی کارروائیوں کے بعد سیکیورٹی فورسز نے انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز تیز کر دیے ہیں تاکہ امن و امان کو یقینی بنایا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں