چیری نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، محدود مدت کی پروموشنل آفر

چیری نے ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے، جو محدود مدت کی ڈسکاؤنٹ آفر کے تحت ہے۔ آفر 31 جولائی تک دستیاب ہوگی۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
چیری نے پاکستان میں گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ، محدود مدت کی پروموشنل آفر

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) چیری نے پاکستان میں ہائبرڈ گاڑیوں کی قیمتوں میں اضافہ کردیا ہے۔ یہ قدم ہونڈا، سوزوکی اور ٹویوٹا کے بعد اٹھایا گیا ہے۔

کمپنی نے فوری طور پر مکمل اضافہ صارفین پر منتقل نہیں کیا۔ محدود مدت کے تحت جزوی طور پر بڑھی ہوئی قیمتیں متعارف کرائی گئی ہیں۔

چیری ٹِگو 7 پی ایچ ای وی کی پروموشنل قیمت 99 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جو آفر کے بعد 1 کروڑ 9 لاکھ 49 ہزار روپے ہوگی۔

چیری ٹِگو 8 پی ایچ ای وی کی پروموشنل قیمت 1 کروڑ 14 لاکھ 99 ہزار روپے ہے، جبکہ آفر کے بعد 1 کروڑ 29 لاکھ 99 ہزار روپے ہوگی۔

واضح رہے کہ پروموشنل قیمتیں 31 جولائی تک دستیاب ہوں گی، جبکہ اسٹاک ختم ہونے تک موجودہ صارفین اس آفر سے فائدہ اٹھا سکیں گے۔

دیگر متعلقہ خبریں