حیسکو میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف، قومی خزانے کو بھاری نقصان

حیسکو میں ایک ارب 6 کروڑ روپے کی کرپشن سامنے آئی، ایف آئی اے 99 کروڑ روپے کی تحقیقات کر رہا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حیسکو میں اربوں کی کرپشن کا انکشاف، قومی خزانے کو بھاری نقصان

حیدرآباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) حیدرآباد الیکٹرک سپلائی کمپنی (حیسکو) میں ایک ارب 6 کروڑ روپے کی کرپشن کا انکشاف ہوا ہے۔ یہ کرپشن تنخواہوں اور الاؤنسز کی مد میں کی گئی۔

قومی اسمبلی کی پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کے اجلاس میں آڈٹ حکام نے بتایا کہ حیسکو میں گھوسٹ ملازمین کے ذریعے خزانے کو نقصان پہنچایا گیا۔ ایف آئی اے 99 کروڑ 62 لاکھ روپے کی کرپشن کی تحقیقات کر رہا ہے۔

اجلاس میں بتایا گیا کہ حیسکو کی اندرونی انکوائری میں 6 کروڑ 78 لاکھ روپے کی مزید مشتبہ ادائیگیاں سامنے آئیں۔ ایف آئی اے نے 14 ملزمان کو گرفتار کیا جبکہ 13 کروڑ روپے کی ریکوری ہوئی ہے۔

چیئرمین کمیٹی نے کہا کہ آڈٹ رپورٹ نے بڑے پیمانے پر کرپشن کو بے نقاب کیا ہے۔ ممبران نے حیسکو کی کارکردگی پر تنقید کی اور سخت کارروائی کا مطالبہ کیا۔

یاد رہے کہ حیسکو میں بائیو میٹرک سسٹم نہ ہونے پر بھی سوالات اٹھائے گئے ہیں۔ پبلک اکاؤنٹس کمیٹی نے ریکوری آڈٹ کی تصدیق کی ہدایت کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں