کشمیر الیکشن میں ن لیگ کی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی، شرجیل میمن کا بیان

شرجیل میمن نے مسلم لیگ ن پر کشمیر الیکشن میں ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کا الزام لگایا ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
کشمیر الیکشن میں ن لیگ کی ضابطہ اخلاق خلاف ورزی، شرجیل میمن کا بیان

کراچی: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیر اطلاعات سندھ شرجیل میمن نے کہا ہے کہ کشمیر انتخابات میں مسلم لیگ ن ضابطہ اخلاق کی خلاف ورزی کر رہی ہے۔ انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی بڑے مارجن سے آزاد کشمیر الیکشن جیتے گی۔

شرجیل میمن نے سندھ کابینہ اجلاس کے بعد بتایا کہ گورنر ہاؤس اور وزیراعلیٰ ہاؤس اسٹاف کی ہیلتھ انشورنس میں 6 ماہ کی توسیع کی گئی ہے۔ مزید برآں، گریڈ ایک سے 16 تک کے سرکاری ملازمین کا سفری الاؤنس بھی بڑھا دیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ پنجاب اور خیبر پختونخوا میں بارشوں سے 37 افراد جان بحق ہوئے ہیں۔ میڈیا کی جانب سے اس پر خاموشی حیران کن ہے۔

شرجیل میمن نے مزید کہا کہ جعلی مینڈیٹ کے ذریعے اقتدار کی کرسی پر بیٹھنا کوئی کمال نہیں، پیپلز پارٹی حقیقی مینڈیٹ پر حکومت کر رہی ہے۔

واضح رہے کہ وزیر اطلاعات پنجاب عظمیٰ بخاری نے بلاول بھٹو پر تنقید کرتے ہوئے کہا تھا کہ پیپلز پارٹی کو پنجاب سے بغض ہے اور پنجاب کے عوام کا پیسہ انہی پر لگ رہا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں