پاکستان میں میٹا کا ڈیجیٹل تعاون، ایس ایم ایز کی ٹریننگ کا اعلان

وفاقی وزیر تجارت نے میٹا کے وفد سے ملاقات کے دوران ایس ایم ایز کی تربیت کے پروگرام کا خیرمقدم کیا، جس میں ای کامرس اور مصنوعی ذہانت کے شعبوں پر تعاون شامل ہے۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان میں میٹا کا ڈیجیٹل تعاون، ایس ایم ایز کی ٹریننگ کا اعلان

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی وزیر تجارت جام کمال خان نے میٹا کے پروگرام کا خیرمقدم کیا ہے۔ میٹا کو پاکستان میں ڈیجیٹل معیشت اور مصنوعی ذہانت کے شعبے میں شراکت داری کی دعوت دی گئی ہے۔

وفاقی وزیر تجارت سے میٹا وفد نے ملاقات کی، جس میں ایس ایم ایز کی استعداد بڑھانے کے لیے تعاون جاری رکھنے پر اتفاق کیا گیا۔ میٹا نے ای کامرس اور ڈیجیٹل پالیسیوں پر تکنیکی معاونت کی پیشکش کی ہے۔

میٹا ایک ہزار ایس ایم ایز کو مصنوعی ذہانت، ڈیجیٹل مارکیٹنگ اور آن لائن کاروبار کی مفت تربیت فراہم کرے گا۔ یہ تربیت اگست سے نومبر تک جاری رہے گی، خواتین اور چھوٹے شہروں کے کاروباروں کو شامل کیا جائے گا۔

جام کمال خان نے کہا کہ پاکستانی کاروباروں کو عالمی منڈیوں تک رسائی کے لیے مصنوعی ذہانت اور ڈیجیٹل پلیٹ فارمز سے فائدہ اٹھانا ہوگا۔ حکومت ای کامرس اور مصنوعی ذہانت کی پالیسیوں کو حتمی شکل دے رہی ہے۔

یاد رہے کہ میٹا پاکستان میں ایس ایم ایز کی ترقی کے لیے مختلف منصوبوں میں شراکت داری کرتا رہا ہے، جس کا مقصد ملکی معاشی ترقی کو فروغ دینا ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں