بھارتی کانگریس کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج جاری، مودی سرکار پر دباؤ میں اضافہ

بھارتی کانگریس کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے، جس سے مودی سرکار پر دباؤ بڑھتا جارہا ہے۔ بالی ووڈ ستارے بھی طلبا کی حمایت میں آواز اٹھا رہے ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
بھارتی کانگریس کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج جاری، مودی سرکار پر دباؤ میں اضافہ

نئی دہلی: (رائیٹ ناؤ نیوز) بھارتی اپوزیشن جماعت کانگریس کا پارلیمنٹ کے باہر احتجاج تیسرے روز بھی جاری ہے۔ راہول گاندھی اور پریانکا گاندھی سمیت دیگر رہنما احتجاج میں شامل ہیں۔

احتجاجی ارکان نے بینرز اور پلے کارڈز کے ساتھ مودی سرکار کے خلاف نعرے بازی کی۔ وہ وزیر تعلیم کے استعفیٰ اور طلبا پرتشدد میں ملوث پولیس اہلکاروں کی گرفتاری کا مطالبہ کر رہے ہیں۔

حکومت نے مظاہرین کو ہراساں کرنے کے لیے غنڈوں کا استعمال شروع کیا ہے۔ نئی دہلی میں نوجوانوں کا دھرنا جاری ہے، جبکہ ملک کے دیگر شہروں میں بھی مظاہرے ہورہے ہیں۔

بالی ووڈ ستارے بھی جین ژی کے حق میں آواز بلند کر رہے ہیں۔ سوناکشی سنہا نے عوام کو طلبا کی حمایت میں میدان میں آنے کی اپیل کی ہے۔

واضح رہے کہ بھارت میں حالیہ مظاہرے مودی حکومت کے لیے بڑا چیلنج بن گئے ہیں۔ سماجی کارکن سونم وانگچک نے بھی حکومت سے قیدیوں پر مظالم بند کرنے کی اپیل کی ہے۔

دیگر متعلقہ خبریں