پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی میں ثالثی کی کوششیں، وزیراعظم سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات

پاکستان نے ایران امریکا کشیدگی میں ثالثی کی پیشکش کی ہے۔ وزیراعظم شہباز شریف نے ایرانی وزیر داخلہ سے ملاقات میں مذاکرات کی ضرورت پر زور دیا۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
پاکستان کی ایران امریکا کشیدگی میں ثالثی کی کوششیں، وزیراعظم سے ایرانی وزیر داخلہ کی ملاقات

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مومنی کی ملاقات ہوئی۔ ملاقات میں ایران اور امریکا کے درمیان بڑھتی کشیدگی پر تبادلہ خیال کیا گیا۔ وزیراعظم نے دونوں ممالک کو مذاکرات کی طرف واپس آنے پر زور دیا۔

ملاقات وزیراعظم ہاؤس میں ہوئی جہاں باہمی دلچسپی کے امور پر گفتگو کی گئی۔ ایرانی وزیر داخلہ نے ایرانی صدر کا خصوصی پیغام بھی پہنچایا۔ انہوں نے ایران امریکا مذاکرات میں پاکستان کی ثالثی کو سراہا۔

وزیراعظم نے کشیدگی پر تشویش ظاہر کی اور ایران کے ساتھ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے عزم کا اعادہ کیا۔ دونوں ممالک نے قریبی روابط جاری رکھنے پر اتفاق کیا۔

ایرانی وزیر داخلہ فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات کریں گے۔ ان کے اعزاز میں پولیس لائنز اسلام آباد میں شاندار پریڈ کا انعقاد ہوا اور گارڈ آف آنر پیش کیا گیا۔

واضح رہے کہ ایران کے وزیر داخلہ نے پاکستان مونومنٹ پر حاضری دی اور یادگار شہداء پر پھول رکھے۔ انہوں نے پولیس اہلکاروں میں انعامات تقسیم کیے اور شکرپڑیاں سے شہر کا نظارہ کیا۔

دیگر متعلقہ خبریں