ایران اور امریکا کے درمیان کشیدگی کے خاتمے کے لئے پاکستان کا کردار اہمیت اختیار کر گیا ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ کی شہباز شریف سے ملاقات میں دوطرفہ تعلقات پر گفتگو ہوئی۔
اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) ایران اور امریکا کے درمیان جنگ کی روک تھام کے لئے پاکستان نے کوششیں تیز کر دی ہیں۔ وزیراعظم شہباز شریف سے ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مؤمنی کی ملاقات ہوئی، جس میں ایرانی صدر کا پیغام پہنچایا گیا۔
ایران اور پاکستان کے تعلقات میں اہم پیش رفت سامنے آئی ہے۔ ایرانی وزیر داخلہ اسکندر مؤمنی نے وزیراعظم ہاؤس میں شہباز شریف سے ملاقات کی، جس میں دونوں رہنماؤں نے دوطرفہ تعاون اور برادرانہ تعلقات پر تبادلہ خیال کیا۔
وزیراعظم شہباز شریف نے پاکستان اور ایران کے درمیان تجارت اور اقتصادی روابط کو وسعت دینے پر زور دیا۔ ملاقات میں سرحدی سلامتی، انسداد دہشت گردی اور غیر قانونی اسمگلنگ کی روک تھام پر بھی بات چیت ہوئی۔
دونوں رہنماؤں نے خطے میں امن و استحکام کے فروغ اور مشترکہ مفادات کے لئے تعاون بڑھانے کا عزم ظاہر کیا۔ ایرانی وزیر داخلہ نے ایرانی قیادت کی نیک تمناؤں کا پیغام بھی پہنچایا۔
یاد رہے کہ ایرانی وزیر داخلہ کی فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے بھی ملاقات متوقع ہے، جو ان روابط کو مزید مضبوط بنا سکتی ہے۔













