حکومت اور آئی ایم ایف میں گیس سیکٹر قرض پر اتفاق نہ ہوا، مذاکرات ستمبر میں ہوں گے

آئی ایم ایف نے نئی شرائط پیش کر دیں، حکومت کے ساتھ مذاکرات ستمبر میں متوقع ہیں۔

RIGHTNOW NEWS
ویب ڈیسک
حکومت اور آئی ایم ایف میں گیس سیکٹر قرض پر اتفاق نہ ہوا، مذاکرات ستمبر میں ہوں گے

اسلام آباد: (رائیٹ ناؤ نیوز) وفاقی حکومت اور آئی ایم ایف کے درمیان گیس سیکٹر کے گردشی قرضے کی سیٹلمنٹ پر اتفاق نہیں ہوا۔ حکومت نے 1700 ارب روپے تک قرضے میں کمی کی تجویز دی تھی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے نئی شرائط پیش کی ہیں۔ ملک میں گیس سیکٹر کا گردشی قرضہ 3300 ارب روپے تک پہنچ گیا ہے۔ آئی ایم ایف نے اس صورتحال پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔

پاکستان کی اقتصادی ٹیم اور آئی ایم ایف کے درمیان ورچوئل مذاکرات ہوئے۔ حکومتی ٹیم نے سیٹلمنٹ پلان پر آئی ایم ایف کو راضی کرنے کی کوشش کی مگر اتفاق نہیں ہوا۔ اگلے مذاکرات ستمبر میں ہوں گے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے مذاکرات کے اگلے مرحلے سے پہلے نئی شرائط پوری کرنے کی تجویز دی ہے۔ آئی ایم ایف چاہتا ہے کہ سیٹلمنٹ پلان میں گیس کمپنیوں کے نقصانات کو بھی شامل کیا جائے۔

یاد رہے کہ آئی ایم ایف کے ساتھ سیٹلمنٹ پلان پر حتمی بات چیت اب ستمبر میں ہوگی۔ یہ سیٹلمنٹ پلان آئی ایم ایف کے مشورے سے تیار ہوگا تاکہ گردشی قرض کم کیا جا سکے۔

دیگر متعلقہ خبریں